اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

سجل علی کی احد رضا کی خالہ کے لیے کی گئی پوسٹ وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ سجل علی کی احد رضا میر کی خالہ صبا علی کے لیے کی گئی پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

اداکارہ سجل علی نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر احد رضا میر کی خالہ صبا علی کی کیمو تھراپی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

احد رضا میر کی خالہ صبا علی صحت سے متعلق مشکل دور سے گزر رہی ہیں، انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹا گرام پر ایک پوسٹ کے ذریعے بتایا کہ ’انہوں نے نیا ہیئر کٹ لیا ہے جس کا نام پری کیمو ہیئر کٹ ہے، وہ کیمو تھیراپی کے دوسرے مرحلے میں داخل ہو چکی ہیں۔‘

اس پوسٹ پر جہاں احد رضا میر کی والدہ اور سجل علی کی ساس نے کمنٹ کیا وہیں سجل علی کی جانب سے بھی اپنی خالہ ساس کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔

سجل علی نے اپنی ساس کے کمنٹ کے نیچے لکھا کہ ’آپ کی صحت اور حوصلے کے لیے بہت ساری دعائیں، اللّٰہ آپ کی ہمیشہ حفاظت کرے، آمین۔‘

سجل علی کے اس احسن اقدام پر انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے اُن کی خوب تعریفیں کی جا رہی ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سجل علی اور احد رضا میر کے درمیان علیحدگی کی خبریں سوشل میڈیا پر گردش کررہی تھیں تاہم دونوں اداکاروں کی جانب سے اس کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں