کراچی: حال ہی میں گلوکار عمیر جسوال کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے والی اداکارہ ثنا جاوید کی انسٹاگرام ویڈیو وائرل ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق شوبز سے جڑی شخصیات مداحوں کے ساتھ رابطہ رکھنے کے لیے سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر مختلف ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرتی ہیں جن کا مقصد مداحوں کو اپنی روزمرہ مصروفیات سے متعلق آگاہ رکھنا ہوتا ہے، مداح بھی اپنے پسندیدہ فنکار کی تصاویر اور ویڈیوز کو پسند کرتے ہیں۔
اداکارہ ثنا جاوید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ اپنے شوہر عمیر جسوال کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سفر کررہی ہیں۔
ثنا نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ ’اچھے موڈ کے ساتھ موٹر سائیکل کی سواری۔‘
عمیر جسوال نے بھی اہلیہ کے ہمراہ موٹر سائیکل پر بیٹھے ایک تصویر شیئر کی جس میں دونوں خوشگوار موڈ میں دکھائی دے رہے ہیں۔
واضح رہے کہ اداکارہ ثنا جاوید اور عمیر جسوال گزشتہ ماہ 20 اکتوبر کو شادی کے بندھن میں بندھے تھے، شادی کی تقریب کراچی میں منعقد ہوئی تھی جس میں قریبی رشتے داروں نے شرکت کی تھی۔
گزشتہ دنوں ثنا جاوید نے اپنی منگنی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی تھیں جنہیں مداحوں کی جانب سے خوب سراہا گیا تھا۔