تازہ ترین

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

اسلام آباد : صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے...

اداکارہ سارہ خان کا والد کی موت سے متعلق انکشاف

کراچی : نامور اداکارہ سارہ خان نے اپنے والد کی موت کے حوالے سے خاموشی توڑتے ہوئے بتایا کہ والد کے موت کی وجہ کرونا وائرس تھی۔

پاکستانی ڈرامہ و فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ سارہ خان نے اپنے والد کے انتقال سے متعلق انکشاف نجی ٹی وی کے شو میں کیا، انہوں نے بتایا کہ والد کے انتقال کے بعد ہم بڑوں اور بزرگوں کے معاملے میں بہت محتاط ہوگئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ والد کرونا وائرس کا شکار ہوئے جن سے تمام اہل خانہ میں وائرس منتقل ہوا، اسی لیے میں اپنے سسرالیوں سے ملنے لاہور بھی نہیں گئی۔

اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ فلک شبیر سمیت ہم سب بہن بھائیوں میں کرونا کی مختلف علامات تھیں، کسی کو جسم میں درد تھا تو کسی کو سر میں، تاہم بھائی میں کرونا کی کوئی علامت نہیں تھی لیکن میرے سر میں شدید درد تھا جو کرونا سے صحتیابی کے دو ماہ بعد تک رہا۔

خوبرو اداکارہ سارہ علی خان کا کہنا تھا کہ والد کی عمر 70 سے زائد تھی اسی وجہ سے کرونا وائرس نے ان پر شدت سے حملہ کیا، وہ پانچ روز اسپتال میں زیر علاج رہے اور پھر انتقال کرگئے۔

سائبان چھن گیا، اداکارہ اور اہل خانہ غم سے نڈھال

خیال رہے کہ گزشتہ برس دسمبر میں سارہ علی خان کے والد دنیا فانی سے رخصت ہوگئے تھے۔

Comments

- Advertisement -