اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

اداکارہ سوہائے علی نے اپنی ‘کل کائنات’ کی تصویر شیئر کردی

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی اداکارہ و ماڈل سوہائے علی ابڑو نے بیٹی کی خوبصورت ویڈیو شئیرکردی۔

تفصیلات کے مطابق فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ کی معروف ویب سائٹ انسٹا گرام پر ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے اپنے شوہر کو سالگرہ کی مبارکباد دی۔

شئیر کی گئی ویڈیو کا خاص لمحہ بیٹی کے اپنے والد کے ہمراہ چند یاد گار لمحات تھے۔

سوہائے علی نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ ‘کول ڈیڈی کو سالگرہ مبارک۔

انہوں نے لکھا کہ آپ کی بدولت ہماری زندگی میں ہر چیز بہت زیادہ خوبصورت ہوگئی ہے اور ہم نے حقیقی خوشی کو پالیا، ہم دونوں آپ سے بہت زیادہ پیار کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ژالے سرحدی کی مزاحیہ ویڈیو وائرل

واضح رہے کہ سوہائے علی اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے ‘پریم گلی’ اور ‘پیارے افضل’ میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھاچکی ہیں۔

اس کے علاوہ اے آروائی فلمز کی بینر تلے بننے والی فلم ‘رونگ نمبر’ میں بھی جلوہ گر ہوئیں تھیں جبکہ وہ اے آروائی فلمز اورسکس سگما پلس کی مشترکہ پیش کش ‘جوانی پھر نہیں آنی’ میں بھی اپنے اداکاری کے جوہر دکھاچکی ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں