تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

اداکارہ اشنا شاہ نے ڈاکٹر ماہا کی موت کو قتل قرار دے دیا

کراچی: پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ اشنا شاہ نے کراچی میں مبینہ طور پر خودکشی کرنے والی ڈاکٹر ماہا کی موت کو قتل قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ اشنا شاہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ہیش ٹیگ ماہا شاہ استعمال کرتے ہوئے لکھا کہ سر کے پیچھے گولی لگنے کا نشان یہ واضح کرتا ہے کہ ڈاکٹر ماہا نے خودکشی نہیں کی بلکہ یہ ایک قتل ہے۔

اداکارہ نے لکھا کہ پاکستان میں یہ بات غیرمعمولی ہے کہ کسی بھی عورت کو غیرت کے نام پر یا گھریلو تنازع پر قتل کردیا جائے اور اسے خودکشی کا لبادہ اوڑھا دیا جائے، ایسے میں مقتولہ کو انصاف ملنے کا کوئی جواز باقی نہیں رہتا۔

اشنا شاہ نے لکھا کہ براہ مہربانی اس نوجوان لڑکی کو اس فہرست میں شامل نہ ہونے دیا جائے۔

واضح رہے کہ فیشن بلاگر ڈاکٹر ماہا شاہ کی موت کی خبر کو خودکشی قرار دیا گیا تھا، ابتدائی رپورٹ کے مطابق انہوں ںے گھر کے واش روم میں خود کو بند کرکے خودکشی کرلی۔

تاہم اس معاملے نے اس وقت نیا رخ اختیار کیا جب یہ انکشاف ہوا کہ مقتولہ ماہا علی کے سر کے پیچھے سے گولی لگی۔

ذرائع کے مطابق میرپورخاص کے قریب گروڑ شریف کے گدی نشین کی بیٹی ماہا علی کی تدفین مقامی قبرستان میں کردی گئی ہے اور اس حوالے سے میڈیا نمائندگان نے معلومات حاصل کرنے کی کوشش کی تو گھر کے افراد نے بات کرنے سے انکار کردیا۔

یاد رہے کہ دو روز قبل ڈاکٹر ماہا نے خود کو گولی مار کر مبینہ طور پر خودکشی کرلی تھی، کراچی پولیس اس معاملے کی تحقیقات کررہی ہے اور امکان ظاہر کیا جارہا ہے بہت جلد اس حوالے سے اہم انکشافات سامنے آئیں گے۔

Comments

- Advertisement -