بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ودیا بالن نے بجلی کا بل کم کرنے کے لیے انوکھا مشورہ دے دیا۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ودیا بالن نے مزاحیہ ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے بتایا کہ ان کا بجلی کا بل صرف 5 ہزار کیسے آیا؟
ویڈیو میں ایک شخص ودیا بالن سے پوچھتا ہے کہ میرا بجلی کا بل 35 ہزار آیا جبکہ تمہارا صرف 5 ہزار کیسے؟۔
ویڈیو کے اگلے ہی منظر میں اداکارہ پاکستانی مقبول گلوکارہ شازیہ منظور کے گانے ’بتیاں بجھائی رکھ دی‘ پر پروفام کرکے بتاتی ہیں کہ اس طرح ان کا بجلی کا بل کم آیا ہے۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ جب سے ناروے کے مشہور ڈانسر گروپ ’کوئیک اسٹائل‘ نے دیگر ڈانسرز کو پاکستانی مشہور گانے ’ بتیاں بجھائی رکھ دی ‘ پر رقص کرنے کا چیلنج دیا ہے تب سے بالی ووڈ میں اس گانے کے چرچے ہو رہے ہیں۔
یاد رہے کہ ودیا بالن سوشل میڈیا پر اکثر دلچسپ ویڈیو شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں، اس سے قبل بھی ودیا بالان کی مزاحیہ ویڈیو وائرل ہوگئی تھی۔
View this post on Instagram