بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

زرنش خان کی انسٹاگرام ویڈیو کے چرچے

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ زرنش خان نے سوشل میڈیا پر رقص کی ویڈیو شیئر کی جسے صارفین کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔

اداکارہ زرنش خان نے انسٹاگرام پر گزشتہ روز ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ سیاہ رنگ کے خوبصورت لباس میں ایک مشہور گانے پر رقص کررہی ہیں۔

زرنش خان کی جانب سے اپنی اس ویڈیو کے کیپشن میں لکھا گیا ہے کہ ’صرف فلمی سمجھ بوجھ رکھنے والے افراد ہی میری اس ویڈیو کو سمجھ سکتے ہیں۔‘

ویڈیو کو مداحوں کی جانب سے خوب سراہا گیا جس کے بعد زرنش نے کمنٹ باکس میں مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

خیال رہے کہ زرنش خان متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں، سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ان کے فالوورز کی تعداد 20 لاکھ ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں