ہفتہ, دسمبر 28, 2024
اشتہار

اداکارہ زویا ناصر کی جرمن یوٹیوبر سے منگنی، تصاویر وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : معروف پاکستانی اداکارہ زویا ناصر نے اپنے قریبی دوست اور مشہور جرمن یوٹیوبر کرسٹین بیٹزمین سے منگنی کی تصدیق کردی۔

پاکستانی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی خوبرو اداکارہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر وی لاگر کرسٹین کے گھٹنوں کے بل بیٹھ کر پرپوز کرنے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن لکھا کہ ’اس نے کہا اور میں نے ہاں کردی‘۔

اداکارہ زویا ناصر کے منگیتر کرسٹین بیٹزمین کچھ عرصہ قبل ہی دائرہ اسلام میں داخل ہوئے ہیں، انہوں نے اپنے قبول اسلام سے متعلق یوٹیوب چینل پر ایک ویڈیو بھی شیئر کی تھی۔

- Advertisement -

پاکستانی اداکارہ کے جرمن منگیتر نے بھی تصاویر پوسٹ کیں اور زویا کے مان جانے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by Zoya Nasir (@zoyanasir)

خیال رہے کہ پاکستانی اداکارہ زویا ناصر نے اے آر وائی جرائم پر مبنی ڈرامہ ‘ہانیا’ سے اپنی اداکاری کا آغاز کیا تھا اور اپنی شاندار اداکاری کے باعث ڈیبیو میں‌ بھی مداحوں کے دلوں‌ میں گھر بنانے میں‌ کامیاب ہوگئی تھیں.

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں