ہفتہ, فروری 8, 2025
اشتہار

بھارتی اداکارہ نے آنجہانی اداکار سشانت سنگھ کا فلیٹ خرید لیا

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ ادا شرما نے ممبئی میں آنجہانی اداکار سشانت سنگھ راجپوت کا فلیٹ خرید لیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم کمانڈو اور کیرالہ اسٹوری سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ ادا شرما نے ممبئی کے مونٹ بلانک اپارٹمنٹس میں فلیٹ خریدا ہے۔

ادا شرما کی ٹیم نے بھی ان کی جانب سے فلیٹ خریدنے کی خبروں کی تصدیق کردی ہے۔

مذکورہ فلیٹ میں سشانت سنگھ راجپوت اپنی موت سے قبل رہائش پذیر تھے تاہم یہ واضح نہیں ہے کہ ادا شرما اس فلیٹ میں کب رہائش اختیار کریں گی۔

سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے بعد سے مذکورہ اپارٹمنٹ خبروں میں رہا جس کے بعد سے اس کے کرائے میں بھی اضافہ کردیا گیا جبکہ یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ اس فلیٹ کی مانگ میں بھی اضافہ ہوگیا تھا۔

واضح رہے کہ سشانت سنگھ راجپوت نے مبینہ طور پر 14 جون 2020 کو خودکشی کرلی تھی، بعدازاں معلوم ہوا ان کا سمندری میں واقع دو منزلہ گھر کرائے پر تھا اور وہ اس کے ماہانہ 4.5 لاکھ روپے ادا کررہے تھے۔

سوشانت کی موت سے متعلق کیس کو بعد میں سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن کے حوالے کر دیا گیا تھا جس میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ اور نارکوٹکس کنٹرول بیورو اس معاملے میں مالی اور منشیات سے متعلق زاویوں کی جانچ کر رہے ہیں تاہم سی بی آئی تین سال بعد بھی ان کی موت کی تحقیقات کو حتمی شکل نہیں دے پائی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں