ممبئی: بھارتی کرائم ڈرامہ فلم ’دی کیرالہ اسٹوری‘ مین مرکزی کردار نبھانے والی اداکارہ ادا شرما نے 15 روپے کی ساڑھی پہن کر سب کو حیران کر دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ادا شرما آج کل سوشل میڈیا پر انتہائی سستی ساڑھی زیب تن کرنے کی وجہ سے موضوعِ بحث بنی ہوئی ہیں۔
گزشتہ روز ادا شرما کو ایک دکان کے باہر خوبصورت ساڑھی میں پوز دیتے ہوئے دیکھا گیا۔ موقع پر موجود لوگوں اور فوٹوگرافرز نے ان کی ساڑھی کی تعریف کی۔
نارنجی اور سفید رنگ کی ساڑھی میں ملبوس ادا شرما سے ایک خاتون نے سوال کیا کہ آپ کی ساڑھی کی قیمت کیا ہے؟ مگر اداکارہ کے جواب نے سننے والوں کے ہوش اڑا دیے۔
View this post on Instagram
ادا شرما نے بتایا کہ ’اس کی قیمت 15 روپے ہے‘۔ انہوں نے مزید بتایا کہ یہ ساڑھی میری دادی کی ہے جو مجھے بہت سال پہلے مل گئی تھی۔
اداکارہ نے کہا کہ چونکہ یہ دادی کی ہے لہٰذا اس کی کوئی قیمت نہیں ہو سکتی، یہ بہت قیمتی ساڑھی ہے۔