تازہ ترین

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

غوطہ خور نے آدم خور شارک کے ساتھ کیا کیا؟ ویڈیو وائرل

ناسو: دنیا بھر میں آدم خور تصور کی جانے والی ٹائیگر شارک کو خوطہ خور نے ہاتھ سے کھانا کھلا کر سب کو حیران کردیا، ایڈونچر سے بھرپور حرکت پر نوجوان کی جان بھی جاسکتی تھی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ڈین وسٹی نامی غوطہ خور نے پانی کی اندرونی سطح میں اتر کر ٹائیگر شارک کو کھانا کھلایا، خطرناک مناظر کیمرے کی آنکھ نے قید کیا اور ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔

بہاماس جزیرے میں خوطہ خور مچھلیوں کی باقیات ایک چھوٹے کنٹینر میں لے کر زیرسمندر اترا اور اپنے ہاتھ سے شارک کو کھلایا۔ اس ایڈونچر کے چکر میں غوطہ خور پر حملہ بھی ہوسکتا تھا اور جان بھی جاسکتی تھی۔

آسٹریلیا: سرفنگ کے دوران شارک کا حملہ، سرفر شدید زخمی

ایک اندازے کے مطابق 2017 میں دنیا بھر میں ٹائیگر شارک نے 31 افراد کو موت کی نید سلایا، متعدد بار غوطہ خور اس آبی جانور کی خوراک بنے۔ ایسا کم ہی ہوا ہے کہ اس خونخوار مچھلی کے منہ سے کوئی زندہ بچ کر آیا ہو۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال فروری میں آسٹریلوی سرفر شارک کے حملے میں شدید زخمی ہوئے تھے۔ متاثرہ سرفر کی مدد کے لیے ساحل پر موجود ان کے دوست فوری طور پر انہیں ساحل تک لائے جس کے بعد انہیں ایئر ایمبولینس کے ذریعہ اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ شارک نے جسم کے کئی حصے چبالیے تھے۔

Comments

- Advertisement -