اشتہار

ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کیلئے 7کروڑ 50لاکھ ڈالر قرض کی منظوری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لئے سات کروڑ پچاس لاکھ ڈالر کے قرضہ کی منظوری دے دی ، یہ رقم خیبر پختونخوا کی سٹرکوں کی ازسر نو تعمیر اور مرمت پر خرچ کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے پاکستان کے لئے قرض کی منظوری دے دی گئی ، قرض کا حجم سات کروڑ پچاس لاکھ ڈالر ہے، کےپی کے کی سڑکوں کے لئے یہ رقم اضافی دی گئی ہے۔

نومبر دوہزار اٹھارہ میں ایشیائی ترقیاتی بینک نے اس منصوبے کیلئے چودہ کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دی تھی، منصوبے کی مجموعی لاگت سولہ کروڑ چالیس لاکھ ڈالر ہے۔

- Advertisement -

منصوبے کے تحت مردان، صوابی روڈ کو بہتر بنایا جائے گا، ایشیائی ترقیاتی بینک غربت کے خاتمے اور میعار زندگی میں بہتری کیلئے کام کر رہا ہے۔

مزید پڑھیں : ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو 7 ارب 10 کروڑ ڈالر دے گا

یاد رہے اکتوبر میں ایشیائی ترقیاتی بینک نے کہا ہے کہ وہ پاکستان کو امداد کی مد میں 7 ارب 10 کروڑ ڈالر دے گا، یہ رقم 3 سال کی مدت کے لیے دی جائے گی، امداد پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کے لیے استعمال کی جائے گی۔

اس سے قبل ایک معاہدے کے تحت ایشیائی ترقیاتی بینک بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کو تیس کروڑ ڈالر فر اہم کرے گا، یہ رقم 2019 سے 2021 کے دوران جاری کی جائے گی۔

ایک اور معاہدے کے تحت ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لیے 10 کروڑ ڈالر کے قرض کی منظوری بھی دی تھی، قرضہ بلوچستان میں پانی کی قلت کودور کرنے کے لیے استعمال ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں