اسلام آباد : ایشیائی ترقیاتی بینک نے کراچی میں بس ریپڈٹرانزٹ منصوبے کیلئے قرض کی منظوری دے دی، ماحول دوست منصوبےسےشہرمیں ٹرانسپورٹ کی صورت حال بہتر ہوگی اور پندرہ لاکھ لوگ فائدہ اٹھائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے شہریوں کے لیے خوشخبری آگئی ، ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لیے تئیس کروڑ پچاس لاکھ ڈالرقرضے کی منظوری دے دی۔
دی اے ڈی بی اعلامیہ کے مطابق یہ رقم کراچی کے بس ریپڈٹرانسٹ منصوبے کیلئے دی جائےگی، بی آر ٹی منصوبہ چھبیس اعشاریہ چھ کلو میٹرطویل ہوگا اور منصوبے سے پندرہ لاکھ افراد مستفید ہوں گے۔
اس منصوبے میں انتیس اسٹیشنز تعمیر کیے جائیں گے، روزانہ تین لاکھ سے زائد افراد سفرکریں گے، منصوبہ کراچی میں ٹریفک کی صورتحال بہترکرنے میں مدد دےگا ماحول دوست منصوبہ سےفضائی آلودگی کم کرنےمیں مدد ملےگی۔
مزید پڑھیں : آئی ایم ایف پروگرام کی منظوری کے بعد دیگر مالیاتی ادارے بھی پاکستان کو فنڈز دیں گے
خیال رہے آئی ایم ایف پروگرام کی منظوری کےبعدپاکستان کیلئےدیگرمالیاتی اداروں سےقرضہ ملنےکی راہ ہموارہوگئی ہے، مشیرخزانہ حفیظ شیخ کا کہنا ہے کہ دوسرے بین الاقوامی مالیاتی اداروں سے پاکستان کومجموعی طورپراڑتیس ارب ڈالرقرض ملےگا جبکہ آئی ایم ایف نےبھی اپنی رپورٹ میں بھی اس کی نشاندہی کی ہے۔
ان اداروں میں عالمی بینک اورایشیائی ترقیاتی بینک شامل ہیں، اس رقم میں سےآٹھ اعشاریہ سات ارب ڈالرپراجیکٹ لون ہوگا، چار اعشاریہ دوارب ڈالر بجٹری سپورٹ، چودہ ارب ڈالر جاری قرضہ جات اور تقریباً آٹھ ارب ڈالر کے کمرشل قرضے شامل ہیں، نئے قرضے آئندہ تین سال میں ملیں گے۔
معاشی ماہرین کاکہنا ہے پاکستان کو آئندہ تین برسوں میں مختلف بیرونی ادائیگیوں کیلئے پچپن سے ساٹھ ارب ڈالر درکار ہوں گے۔