جمعہ, جون 6, 2025
اشتہار

بجٹ سے قبل پاکستانی معشیت کے لئے بڑی خبر

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو 80 کروڑ ڈالر فراہم کرنے کا اعلان کردیا، رقم ریسورس موبلائزیشن ریفارمز پروگرام کا حصہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 80 کروڑ ڈالر کی منظوری دے دی۔

بینک کی جانب سے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ رقم ریسورس موبیلائزیشن ریفارمز پروگرام کے تحت دی گئی، پروگرام میں 30 کروڑ ڈالر قرض جبکہ 50 کروڑ ڈالر کی گارنٹیز شامل ہیں اور پاکستان کی معاشی ڈپلومیسی کو ایشیائی ترقیاتی بینک کی حمایت حاصل ہے۔

اے ڈی بی کی کنٹری ڈائریکٹر ایما فین نے کہا کہ پاکستان نے میکرواکنامک کو بہتر بنانے میں نمایاں پیش رفت کی ہے، یہ پروگرام پالیسی اورادارہ جاتی اصلاحات کے لیے حکومت کےعزم کی حمایت کرتا ہے ساتھ ہی عوامی مالیات کومضبوط اور پائیدار ترقی کو فروغ دے گا۔

پاکستان میں آج ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمت

ان کا کہنا تھا کہ پروگرام ڈیجیٹلائزیشن، سرمایہ کاری میں سہولت کاری اورنجی شعبے کی ترقی کوبھی فروغ دے گا، اقدامات کا مقصد پاکستان کے مالیاتی خسارے اورعوامی قرضوں کو کم کرنا ہے۔

وزارتِ خزانہ کے مشیر خرم شہزاد نے کہا کہ اے ڈی بی بورڈ میں اکثریتی حمایت کی بنیاد پر یہ پیکیج منظور ہوا، پارشل کریڈٹ گارنٹی پیکیج کا حصہ ہوگی۔

اس سے قبل کہا گیا تھا کہ ورلڈ بینک اپنے کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک (CPF) کے تحت 2026 سے 2035 کے دوران پاکستان میں 40 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔

دستاویزات کے مطابق، وزارت اقتصادی امور نے اس اقدام کی حمایت کے لیے ایک جامع نفاذ کا فریم ورک تیار کرنا شروع کر دیا ہے، جو حکومت کی ترجیحات اور قومی اقتصادی تبدیلی کے منصوبے، یوران پاکستان سے ہم آہنگ ہے۔

پہلی بار ورلڈ بینک نے اپنی معمول کی پانچ سالہ حکمت عملی کے بجائے 10 سالہ فریم ورک اپنایا ہے، جو پاکستان کی ترقی کے لیے طویل مدتی عزم کا اشارہ ہے۔

پہلے مرحلے میں پاکستان کو عالمی بینک کی انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ ایسوسی ایشن اور انٹرنیشنل بینک برائے تعمیر نو اور ترقی سے 20 بلین ڈالر کے خودمختار قرضے ملیں گے۔

یہ فنڈز تعلیم، صحت، موسمیاتی تبدیلیوں میں کمی، صاف توانائی اور ہوا کے معیار میں بہتری سمیت اہم شعبوں کے لیے مختص کیے جائیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں