ہفتہ, فروری 14, 2026
اشتہار

کرونا وائرس،ورلڈ بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو 588 ملین ڈالر دے گا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے ورلڈبینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو 588 ملین ڈالر فراہم کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا چیلنج سے نبردآزما ہونے کیلئے عوام کو مثالی نظم و ضبط کامظاہرہ کرناہے، عزم وہمت، استقامت اوریکسوئی سےاس عفریت کامقابلہ کرنا ہے۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ ہجوم والی جگہوں پر نہ جائیں، ہوٹلوں میں بیٹھنےکی بجائےٹیک اوےکوترجیح دیں، ایسے چیلنجز سے عوام اور حکومتیں مل کرنبردآزما ہوتی ہیں، کروناوائرس سے نمٹنے کیلئے ورلڈبینک پاکستان کو238 ملین ڈالر اور ایشیائی ترقیاتی بینک 350ملین ڈالر کی امدادفراہم کرے گا۔

معاون خصوصی نے مزید کہا کہ قوم کی صحت کا تحفظ وزیراعظم عمران خان کی اولین ترجیح ہے، کسی قسم کی کوتاہی یا لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی، وزیر اعظم ذاتی طور پر ساری صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں