تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

دودھ ، ڈبل روٹی کا استعمال کرونا سے محفوظ رکھ سکتا ہے، تحقیق

لندن: برطانیہ کے طبی ماہرین نے بتایا ہے کہ اگر دودھ اور ڈبل روٹی میں اضافی وٹامن ڈی شامل کردیے جائیں تو اس کے استعمال سے کرونا سے بچا جاسکتا ہے۔

دی گارڈین کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ کے سائنسی ماہرین نے وزرا اور حکومت کو مشورہ دیا کہ وہ اگر شہریوں کو وٹامن ڈی والی چیزیں استعمال کرنے پر زور دیں تو کرونا کے پھیلاؤ کو باآسانی روکا جاسکتا ہے۔

ماہرین نے حکومت کو مشورہ دیا کہ وٹامن ڈی سے بھرپور اشیاء جیسے دودھ اور ڈبل روٹی جیسی عام خوراک میں مزید وٹامن کو شامل کیا جائے تو اس سے وائرس نہ صرف رک سکتا ہے بلکہ حیرت انگیز نتائج بھی سامنے آسکتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق وٹامن ڈی والی خوراک کے استعمال سے مدافعتی نظام مضبوط اور متحرک ہوتا ہے جو کوویڈ 19 کو ختم کر کے اس کے خلاف مزاحمت پیدا کرتا ہے۔

طبی ماہرین نے بتایا کہ برطانیہ کی نصف آبادی وٹامن ڈی کی کمی کا شکار ہے، اسی وجہ سے کرونا کیسز تیزی سے رپورٹ ہورہے ہیں۔

مزید پڑھیں: کرونا کا مرض کون سے وٹامن کی کمی سے لاحق ہوسکتا ہے؟ ڈاکٹرز کا انکشاف

تحقیقی ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر گریت ڈیوائس کا کہنا تھا کہ ’اگر حکومتی سطح پر وٹامن ڈی کی افادیت کے حوالے سے پیغامات نشر کیے جائیں تو عوام اُس خوراک کا استعمال شروع کردیں گے‘۔

انہوں نے بتایا کہ اب تک کرونا کے جتنے بھی کیسز سامنے آئے اُن مریضوں میں وٹامن ڈی کی شدید کمی پائی گئی تھی۔

واضح رہے کہ ایک ہفتے قبل ہونے والی تحقیق میں بتایا گیا تھا کہ کرونا کے 82 فیصد مریضوں میں وٹامن ڈی کی شدید کمی پائی گئی ہے جس کی وجہ سے وہ وائرس سمیت دیگر بیماریوں سے متاثر ہوئے۔

ماہرین کے مطابق وٹامن ڈی کی کمی سے بچے کی ہڈیاں مضبوط نہیں ہوتیں جبکہ نوجوان اور دیگر عمر کی افراد اس کی کمی کی وجہ سے عارضہ قلب سمیت دیگر سنگین بیماریوں کا شکار بھی ہوسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کرونا وائرس سے متعلق سائنس دانوں کا نیا انکشاف

دوسری جانب پبلک ہیلتھ انگلینڈ نے ماہرین نے تحقیق کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ دس برسوں سے فن لینڈ، سوئیڈن، آسٹریلیا، امریکا اور کینیڈا میں دودھ، ڈبل روٹی، نارنجی کا جوس باقاعدگی کے ساتھ استعمال کیا جارہا ہے اُس کے باوجود بھی وہاں کیسز رپورٹ ہوئے۔

Comments

- Advertisement -