تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

پب جی پر پابندی، ایک اور بھارتی طالبعلم کی خودکشی

نئی دہلی : آن لائن گیم پب جی کھیلنے کے عادی انجینئرنگ کے طالب علم نے ویڈیو گیم پر پابندی لگنے پر اپنی جان لے لی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں پب جی گیم کھیلنے والے ایک اور نوجوان نے خودکشی کرکے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا ہے، خودکشی کا یہ واقعہ بھارتی ریاست اندرا پردیش میں پیش آیا۔

بھارتی نوجوان کرن کمار پب جی کھیلنے کا اس قدر عادی تھا کہ اس نے ساڑھے لاکھ روپے بٹ کوائن کی صورت میں پب جی پر لگادئیے تھے جو اس نے اپنی والدہ سے ادھار لیے تھے جبکہ لیپ ٹاپ، موبائل فون و دیگر ذاتی جائیداد بھی پب جی کی خاطر داو پر لگا دی تھی۔

بھارتی نوجوان کے والدین کا کہنا ہے کہ ان کا بیٹا پانچ دن سے غائب تھا شروع میں ہمیں لگا کہ وہ اپنے دوست کے گھر گیا ہے جہاں وہ عموماً پب جی کھیلنے جاتا تھا لیکن جب دو دن تک کرن کمار کا کچھ پتہ نہیں چلا تو ہم پریشان ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پانچ دن تک کرن کمار کہیں نہیں ملا تو اس کے گھر والوں اسے پورے گھر میں اپنے بیٹے کی تلاش شروع کی جس کے نتیجے میں پہلی منزل پر بنے چھوٹے سے اسٹور روم سے نوجوان کی لاش ملی۔

پب جی پر پابندی، بھارتی طالب علم نے خودکشی کرلی

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ کرن کمار بی ٹیک کی تعلیم حاصل کررہا تھا اور آخری سال میں تھا۔

یاد رہے کہ بھارت نے چین کی 100 سے زائد ایپلی کیشن پر پابندی عائد کررکھی ہے۔

Comments

- Advertisement -