جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

اسلام آباد میں 3 نئے تھانوں کا اضافہ

اشتہار

حیرت انگیز

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 3 نئے تھانوں کا اضافہ کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں نئے 3 پولیس اسٹیشن بنانےکی منظوری دیدی گئی۔ اسلام آباد گولڑہ اور رمنا کو ملا کر ایک تھانہ بنایا گیا ہے۔

تھانہ گولڑہ میں موجود سیکٹر ای الیون کو تھانہ شالیمار کی حدود قرار دیا گیا ہے۔ پولیس اسٹیشن سنگجانی، پولیس اسٹیشن کرپا اور پولیس اسٹیشن پھلگراں شامل ہیں۔

- Advertisement -

Image

دوسری جانب اسلام آباد پولیس کے 10 خدمت مراکز سے عام شہری اور اوور سیز پاکستانی کیریکٹر سرٹیفیکیٹ، وہیکل ویریفیکیشن، کرایہ داروں و ملازمین کی رجسٹریشن جیسی خدمات سے استفادہ حاصل کر سکتے ہیں۔

پولیس کے ان اقدامات کا مقصد شہریوں کو ان کی رہائش کے نزدیک تمام تر سہولیات فراہم کرنا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں