پشاور: ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا کو عہدے سے ہٹادیا گیا ہے، اس سلسلے میں اعلامیہ بھی جاری کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا امین علی گنڈاپور کی ہدایت پر ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نوروز خان کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے، محکمہ قانون نے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کو ان کے عہدے سے ہٹانے کا اعلامیہ جاری کردیا۔
جاری اعلامیے میں مزید بتایا گیا کہ نوروز خان ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا کے عہدے پر فائز تھے۔
انصاف لائرز فورم کے صدر قاضی انور ایڈووکیٹ اور اے اے جی نوروز خان کی مبینہ آڈیو لیک سامنے آئی تھی، جس میں قاضی انور عاطف خان کیخلاف کیس میں کمزور دلائل پر اے اے جی نوروز خان سے وزیر اعلیٰ کی ناراضی کا ذکر کر رہے تھے۔
بلوچستان: پہلی بار ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کے عہدے پر خاتون تعینات
قاضی انور مبینہ آڈیو میں کہتے ہیں کہ وزیر اعلیٰ کی ہدایت ہے کہ نوروز خان سے استعفی لیں، انھوں نے نوروز سے کہا سماعت کے دوران آپ نے کمزرو دلائل دیے جو آرڈر شیٹ میں بھی آ گئے ہیں۔
آرڈر شیٹ میں لکھا ہے کہ فریقین آپس میں کمپرومائز کر رہے ہیں، وزیر اعلیٰ کےپی نے اسی دن کہا آپ کو ہٹایا جائے۔
انصاف لائرز فورم کے صدر قاضی انور ایڈووکیٹ اور اے اے جی نوروز خان کی مبینہ آڈیو لیک