اشتہار

پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ایک اور اضافی بوجھ عوام پر ڈال دیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ایک اور اضافی بوجھ عوام پر ڈال دیا گیا،پٹرول پر ایکسچینج ریٹ کی مد میں 9 روپے 92 پیسے فی لیٹر وصول کئے جانے لگے۔

تفصیلات کے مطابق پٹرولیم مصنوعات میں ڈالر کی قدر بڑھنے کا اضافی بوجھ عوام پر ڈال دیا گیا۔

عوام سے پٹرول پر ایکسچینج ریٹ کی مد میں 9 روپے 92 پیسے فی لیٹروصول کئے جارہے ہیں ،پٹرول کی بنیادی قیمت 205 روپے 58 پیسےفی لیٹر ہے۔

- Advertisement -

ذرائع نے بتایا ہے کہ پٹرول پر پٹرولیم لیوی کی شرح 50روپے فی لیٹرعائد ہے جبکہ 3 روپے 42 پیسے فی لیٹر فریٹ مارجن عائد ہے۔

ڈسٹری بیوٹرزمارجن 6 اورڈیلرز مارجن کی مد میں 7 روپے وصول کئے جارہےہیں ، پٹرول پرابھی تک سیلز ٹیکس کی شرح صفر ہے جبکہ عوام کو پٹرول 272 روپے فی لیٹر میں دستیاب ہے۔

ڈیزل کی بنیادی قیمت 234 روپے 42 پیسے فی لیٹر ہے اور ڈیزل پر پٹرولیم لیوی کی مد میں 40روپےفی لیٹر وصول کئےجارہےہیں۔

ڈیزل پر فریٹ مارجن منفی 6 روپے 76 پیسے فی لیٹر ہے اور ڈیزل پرڈسٹری بیوٹرزمارجن کی مد میں 5 روپے 34 پیسے فی لیٹر وصول کئے جارہے ہیں

ڈیزل پر 7 روپے فی لیٹرڈیلرز مارجن عائد ہے جبکہ عوام کے لیے ڈیزل کی قیمت 280 روپے فی لیٹر ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں