پشاور: ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے عام شہری کا روپ دھار کر خریداری کرنے کے بعد اشیا مہنگی فروخت کرنے والے اٹھارہ دکان داروں کو جیل بھیج دیا۔
تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے بغیر گارڈز اور پولییس کے نمازیوں کی طرح سر پر ٹوپی پہن کر عام شہری کا روپ دھارا اور مختلف دکانوں اور ٹھیلوں سے خریداری کی۔
بعدازاں انہوں نے اشیائے خورو نوش مہنگی بیچنے والے 18دکان داروں کو جیل بھیج دیا۔ ان دکان داروں پر جرمانہ بھی عائد کیا جائے گا۔
- Advertisement -
واضح رہے ملک بھر کی طرح پشاور میں رمضان کی آمد کےساتھ ہی اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں یک دم اضافہ کردیا گیا ہے اور گراں فروشوں نے سرکاری نرخوں کی دھجیاں اڑا دی ہیں۔