اشتہار

اقامہ کی تجدید کے لیے جمع کرائی گئی اضافی فیس کیسے واپس لی جائے؟

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: جوازات کے ٹوئٹر پر ایک شخص نے دریافت کیا کہ وہ گھریلو کارکن کے ویزے پر ہیں، اور سائق خاص کا پیشہ ہے، کفیل نے 4 برس کے لیے اقامہ تجدید کرانے کے لیے فیس جمع کرائی تھی، مگر ابشر کے ذریعے صرف 2 برس کے لیے اقامہ جاری ہوا، جمع شدہ باقی فیس کس طرح وصول کی جا سکتی ہے؟

جواب میں جوازات کا کہنا تھا کہ اقامہ کی تجدید کے لیے جتنی فیس ابشر سسٹم میں درکار ہوتی ہے، وہ جوازات کے اکاؤنٹ میں منتقل کر لی جاتی ہے، باقی رہ جانے والی فیس اسی اکاؤنٹ کے ذریعے واپس حاصل کی جا سکتی ہے۔

گھریلو کارکنوں کے اقامہ کی سالانہ فیس 600 ریال ہوتی ہے، اقامہ تجدید کی فیس مطلوبہ مدت کے لیے جمع کرانے کے بعد اضافی فیس اسی اکاؤنٹ میں رہتی ہے۔

- Advertisement -

جمع شدہ باقی فیس واپس لینے کے لیے جس اکاؤنٹ سے فیس جمع کرائی گئی تھی، اسی اکاؤنٹ کے ذریعے واپسی کے آپشن کو اختیار کرتے ہوئے فیس واپس لی جا سکتی ہے۔

امارات میں ورکرز لانے کی نئی شرائط کیا ہیں؟

جوازات کے مطابق فیس 3 سے 5 دن کے اندر واپس اسی اکاؤنٹ میں ری فنڈ ہو جاتی ہے، ایسے افراد جو خدمات فراہم کرنے والے ایجنٹوں کے ذریعے اقامہ تجدید کی فیس جمع کراتے ہیں وہ ان ایجنٹ سے ہی مطلوبہ فیس واپس لے سکتے ہیں، جن کے اکاؤنٹ کے ذریعے فیس داخل کرائی گئی تھی۔

بعض اوقات بیلنس رقم کی واپسی میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، ایسی صورت میں مقررہ بینک سے رجوع کیا جا سکتا ہے جہاں موجود اہل کار اکاؤنٹ کا جائزہ لینے کے بعد معاملے کو بہتر طور پر حل کرتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں