منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

‘پاکستان اسٹاک ایکسچینج حملے کے حقائق آئندہ چند روز میں سامنے آجائیں گے’

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن کا کہنا ہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج حملے کے حقائق آئندہ چند روز میں سامنے آجائیں گے، 2020میں یہ پہلا واقعہ ہے جو ناکام بنادیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن نے گفتگو میں کہا 2019 میں کراچی پولیس نے250 دہشت گرد پکڑے ، دہشت گردوں سے دھماکا خیزمواد بھی ملا ، تاہم اس دوران دہشت گردی کا کوئی واقعہ نہیں ہوا۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی کا کہنا تھا کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج حملے کے حقائق آئندہ چند روز میں سامنے آجائیں گے، ہمارے جوانوں نے چند منٹ میں ہی دہشت گردوں کا مؤثرجواب دیا، دو ہزار بیس میں بھی یہ پہلا واقعہ ہے جو ناکام بنادیا گیا۔

غلام نبی میمن نے کہا کہ سندھ پولیس کی بھرپورکوشش ہے دشمنوں کوکامیاب نہ ہونےدیں ، اہم مقامات کےسیکیورٹی امور میں اسپیشل برانچ کا تعاون رہتا ہے، ایجنسیز، پولیس و دیگر ادارے سیکیورٹی کو مزید بہتر کرنے کیلئےکام کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں : کورکمانڈر کراچی کا اسٹاک ایکسچینج پرحملہ ناکام بنانے والے اہلکاروں کو خراج تحسین

ان کا مزید کہنا تھا کہ ایجنسیز ملک بھرکاتحفظ کرتی ہیں ان کا تعاون بہت اچھا ہوتاہے، ایجنسیز کی آئی جی،ایڈیشنل آئی جی سطح پر بھی کورآرڈینیشن ہوتی ہے۔

گذشتہ روز کورکمانڈرکراچی لیفٹیننٹ جنرل ہمایوں عزیز نے سی پی او کراچی کا دورہ کرکے اسٹاک ایکسچینج پرحملہ ناکام بنانےوالےاہلکاروں کوخراج تحسین کرتے ہوئے بہادراہلکاروں کو آرمی چیف کاتعریف پیغام بھی پہنچایا تھا۔

کورکمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل ہمایوں عزیز نے سی پی او میں خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ آرمی چیف کی طرف سے شاباش دینے آیا ہوں کراچی معاشی قلعہ ہے، اس پر سب دشمنوں کی نظر ہے، سیکیورٹی چیلنجزمیں سندھ پولیس کی کارکردگی بہترین رہی، تمام سیکیورٹی فورسز سیسہ پلائی ہوئی دیوار ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں