جمعرات, جنوری 2, 2025
اشتہار

کراچی میں دھرنے کب ختم ہوں گے؟ ایڈیشنل آئی جی نے بتادیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کا کہنا ہے کہ کراچی میں دھرنے دینے والوں سے بات ہوگئی ہے، آج مغرب سے پہلے دھرنے ختم کردئیے جائیں گے، جو نہیں ہٹے گا اسے قانون کے مطابق ہٹائیں گے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ایڈیشنل آئی جی کراچی کا کہنا تھا کہ کراچی کے لوگوں نے3 دن بہت بھگتا ہے اب ہم اس پر سختی کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم دھرنے والوں سے ہم بڑے تحمل سے بات کرتے رہے ہیں، دھرنے والوں کی مہربانی کہ بڑی شاہراہوں کو کھول دیا ہے۔

- Advertisement -

ایڈیشنل آئی جی نے کہا کہ دھرنے والوں نے آمادگی کا اظہار کیا ہے، پورے شہر کے نظام کو احتجاج کے نام پر مفلوج کرنا ٹھیک نہیں، دھرنوں کے حوالے سے افسران کو ہدایات دے دی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مغرب سے پہلے کوشش کرینگے روڈ کلیئر کردئیے جائیں، ہم نے سرکار کی رٹ کو قائم کرنا ہے مداخلت پر ایکشن کریں گے۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی کا کہنا تھا کہ اسٹریٹ کرائم میں 400 لوگ زخمی ہوئے ہیں، اس سال تشدد کے واقعات میں 13 فیصد کمی آئی، اس سال موبائل فون چھیننے میں 30 فیصد کمی آئی۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں بھتے کی وارداتوں کو کافی حد تک کنٹرول کیا ہے، کراچی میں اغوا برائے تاوان کا ہائی پروفائل کیس نہیں ہے۔

جتنا پڑھا لکھا طبقہ کراچی میں ہے اتنا ملک کے کسی اور حصے میں نہیں، کراچی میں موبائل فون اور لیپ ٹاپس کا استعمال زیادہ ہے، سی پی ایل سی کے مطابق 2024 اسنیچگ میں 24 فیصد کمی آئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیو ائیر کا جشن مناتے وقت چادر چار دیواری کا خیال رکھیں، کراچی میں کسی صورت ہوائی فائرنگ کی اجازت نہیں دینگے، نیوایئرنائٹ پر ہوائی فائرنگ کا نہیں اقدام قتل کا پرچہ دیں گے۔

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا بیان:

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ واقعہ کرم میں ہوا ہے لیکن کراچی کے شہریوں کو مشکل میں ڈالا ہوا ہے۔

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام اعتراض ہے میں گفتگو میں کہا کہ واقعہ کرم میں ہوا ہے وہاں صوبے میں ایم ڈبلیو ایم کی اتحادی حکومت ہے، مگر احتجاج کراچی میں کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ احتجاج کی آر میں تمام اہم مقامات بند کرکے کراچی کے شہریوں کو مشکل میں ڈالا ہوا ہے، ایم ڈبلیوایم وزیراعلیٰ کے پی کے سامنے احتجاج کی بجائے کراچی میں احتجاج کررہی ہے۔

مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ کمشنر کراچی اور ایڈیشنل آئی جی نے نمائش پر ایم ڈبلیوایم کے رہنماؤں سے بات کی ہے لیکن وہ بات سننے کو تیار ہی نہیں ہیں، سندھ حکومت بات چیت سے معاملہ حل کرنا چاہتی ہے کوشش ہے آج رات اس معاملے کو حل کیا جائے۔

گزشتہ روز کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ خیبر پختون خوا حکومت کو مسئلہ پارا چنار حل کرنا چاہیے۔

شارع فیصل ناتھا خان پل پر احتجاج ختم، 12 مقامات پر دھرنا جاری

میئر کراچی نے کہا کہ سڑکیں بند کرنے سے ٹارگٹ پورا نہیں ہوتا، ملک میں کچھ بھی ہوتا ہے تو احتجاج کراچی میں ہوتا ہے، پورا شہر بند ہو جاتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں