کراچی : اسٹریٹ کرائمز پر ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے انوکھی منطق پیش کرتے ہوئے کہا کہ مجرم معاشی حالات پر مایوس ہے، اس لئے شہریوں کی جان لے لیتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اسٹریٹ کرائمز پر ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے انوکھی منطق پیش کردی۔
جاوید عالم اوڈھو نے کہا کہ معاشی حالات کے باعث مجرم مایوسی کا شکار ہے، اس لیےمزاحمت پر شہریوں کی جان لے لیتے ہیں۔
ایڈیشنل آئی جی نے شہرمیں اسٹریٹ کرائمز میں کمی کا بھی دعویٰ کیا، اس سے قبل بھی کراچی پولیس چیف شہریوں سے کیمرے لگانے کا کہہ چکے ہیں۔
خیال رہے کراچی میں لیٹرے دندناتے پھرتے ہیں، جولائی میں دوہزار سے زائد شہری موبائل فونز سے محروم ہوئے ، چار ہزار تین سوتینتالیس بائیکیں چوری اور ساڑھے پانچ سو سےزائد چھینی گئیں جبکہ ایک سو چھیالیس گاڑیاں چوری، بارہ چھینی گئیں۔
پولیس کی کارروائیوں کے باوجود شہرمیں ڈکیت گروہ سرگرم ہیں، گزشتہ روز ابوالحسن اصفہانی روڈپر پیراڈائزبیکری کےقریب پولیس مقابلےمیں ایک پولیس اہلکار شہید ہوگیا تھا۔