کراچی: ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے جرمن قونصلیٹ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے قونصل جنرل ڈاکٹر روڈیگر لوٹز سے ملاقات کی۔
کراچی پولیس چیف کی جرمن قونصل جنرل سے ملاقات کے دوران شہر میں سکیورٹی کی موجودہ صورتحال، امن و امان کیلیے پولیس کے اقدامات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا۔
جرمن قونصل جنرل سے ملاقات میں ایڈیشنل آئی جی کراچی کے ہمراہ ایس پی فارن سکیورٹی سیل بھی شریک تھے۔