کراچی: ایڈیشنل انسپکٹر جنرل(آئی جی) کراچی غلام نبی میمن کی حکمت عملی کام کرگئی، شہر قائد میں کئی سال بعد فائرنگ سے زخمیوں کی تعداد میں ریکارڈ کمی دیکھنے میں آئی۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ پولیس کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار میں بتایا گیا ہے کہ ہوائی فائرنگ سے ہر سال 20 کے قریب شہری زخمی ہوتے تھے لیکن سال 2021 کی آمد پر مجموعی طور پر4 افراد زخمی ہوئے۔
اعدادوشمار کے مطابق سال2017کی آمد پر معصوم سبحان جاں بحق ار 15افراد زخمی ہوئے تھے جبکہ سال 2018کی آمد پر ہوائی فائرنگ سے 19 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ملیں۔ سال 2019 اور 2020 کی آمد پر فائرنگ سے بالترتیب 19 اور 14 افراد زخمی ہوئے تھے۔
سال نو کی آمد: ہوائی فائرنگ سے خاتون سمیت 4 افراد زخمی، 8 ملزمان گرفتار
پولیس نے بتایا ہے کہ سال 2021 کی آمد پر مجموعی طور پر4 افراد زخمی ہوئے، زخمیوں میں2 کا تعلق ڈسٹرکٹ ساؤتھ ٹو سینٹرل سے ہے، ہوائی فائرنگ کرنے والے 8 افرد کو گرفتار کیا گیا۔
5 ملزمان کی گرفتاری ڈسٹرکٹ ایسٹ، سینٹرل اور سٹی ڈسٹرکٹ سے ہوئی، گرفتار تمام افراد کے خلاف اقدام قتل کے مقدمات درج کیے گئے ہیں، مربوط حکمت عملی سے صورت حال قابو میں رہی۔