بدھ, جنوری 22, 2025
اشتہار

ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل نذر عباس کو عہدے سے ہٹا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

سپریم کورٹ نے ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل نذر عباس کو ہٹانے کا اعلامیہ جاری کر دیا۔

اعلامیہ کے مطابق نذر عباس سنگین غلطی کے مرتکب ہوئے ہیں جس پر انہیں ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل کو عہدے سے ہٹا دیا ہے اس حوالے سے رجسٹرار سپریم کورٹ کو معاملے کو دیکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ نذرعباس نے آئینی بینچ کا مقدمہ غلطی سے ریگولر بینچ میں سماعت کیلئے مقرر کیا جس سے سپریم کورٹ اور فریقین کے وقت اور وسائل کا ضیاع ہوا۔

- Advertisement -

نذرعباس کو جسٹس منصورعلی شاہ کے بینچ نےتوہین عدالت کا نوٹس جاری کر رکھا ہے۔ نذرعباس کوسپریم کورٹ ذاتی حیثیت میں پیش ہونےکاحکم بھی دےچکی ہے۔

ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل نذر عباس کو او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں