پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عدیل چوہدری کا شادی سے متعلق ویڈیو کلپ وائرل ہوگیا۔
اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’فریاد‘ میں مرکزی کردار نبھانے والے اداکار عدیل چوہدری کا ایک بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں ان سے میزبان نے شادی سے متعلق سوال کیا تھا۔
عدیل نے جواب میں پہلے تو میزبان سے کہا کہ اگر وہ انہیں کسی اچھی لڑکی سے ملوادیں تو وہ شادی کرلیں گے۔
بعدازاں یہ کہہ کر لڑکیاں سب اچھی ہوتی ہیں شادی سے متعلق بھی بتادیا۔
عدیل چوہدری کا کہنا تھا کہ میرا خیال ہے کہ شادی کرلینی چاہیے میں بھی سال 2 سال میں شادی کرلوں گا اس سے زیادہ وقت نہیں لوں گا۔
واضح رہے کہ عدیل چوہدری نے حال ہی میں اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’فریاد‘ میں مرکزی کردار نبھایا تھا جس کی دیگر کاسٹ میں نوال سعید، زاہد احمد ودیگر شامل تھے۔