اتوار, اکتوبر 6, 2024
اشتہار

برطانوی گلوکارہ نے آبدوز کے المناک حادثے کی یاد میں کنسرٹ روک دیا

اشتہار

حیرت انگیز

برطانیہ کی معروف پاپ گلوکارہ ایڈل نے سیاحوں کو ٹائٹینک کا ملبہ دکھانے کیلیے لے جانے والی آبدوز کو پیش آئے المناک حادثے کی یاد میں لائیو کنسرٹ روک دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق گلوکارہ ایڈل نے امریکی ریاست نیواڈا میں جاری کنسرٹ کے دوران اسٹیج پر سیاحتی آبدوز کو پیش آئے حادثے پر انتہائی افسوس کا اظہار کیا۔ کنسرٹ میں 4 ہزار سے زائد لوگ موجود تھے۔

ایڈل نے حاظرین سے سوال کیا کہ آبدوز حادثے کی کہانی کتنی عجیب و غریب ہے؟ اپنے سوال کا خود ہی جواب دیتے ہوئے گلوکارہ نے کہا کہ ’یہ واقعی بہت عجیب و غریب کہانی ہے اور ساتھ میں افسوسناک بھی۔‘

- Advertisement -

وہ مزید کہتی ہیں کہ میں اپنے دوستوں کے ساتھ اس بارے میں بحث کر رہی تھی جہاں ہر کسی نے کہا کہ میں اپنی زندگی میں کبھی ایسا نہیں کروں گا۔

’لیکن یہ جھوٹ ہے کیونکہ بہت سے لوگ ایسا کرنا چاہیں گے۔ اس حادثے سے قبل اگر کچھ لوگ ٹائٹینک کا ملبہ دیکھنے جا سکتے تو آپ میں سے کتنے لوگ جاتے زرا ہاتھ اٹھائیں۔‘

ایڈل کے سوال پر کنسرٹ میں موجود متعدد لوگوں نے ہاتھ اٹھائے۔ اس پر گلوکارہ نے کہا تھا کہ مجھے معلوم تھا، زرا ایک منٹ کیلیے لائٹس آن کریں تاکہ میں یہ دیکھ سکوں کہ کتنے لوگ جاتے۔

ایڈل نے سامعین سے خلا میں سفر کرنے کے بارے میں بھی پوچھا جس پر ملا جلا ردعمل سامنے آئے۔ گلوکارہ نے کہا کہ میں یہ بھی نہیں کروں گی کیونکہ میں ہر چیز سے خوفزدہ ہوتی ہوں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں