تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

اڈیالہ جیل میں فواد چوہدری سے فیملی کی ملاقات

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں قید پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کی اہل خانہ سے ملاقات ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق فواد چوہدری کی اہلیہ حبا بخاری اپنے بچوں کو لیکر اڈیالہ جیل پہنچیں، پی ٹی آئی رہنما کی فیملی کی جیل میں داخلے کی فوٹیج سامنے آگئی ہے۔

فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حبا بخاری کے ساتھ ان کی دونوں کمسن بیٹیاں بھی موجود ہیں،جیل میں داخلے کے وقت متعین طریقہ کار کے تحت ملاقاتی کے ہاتھ پر جیل کی مہر کندہ کی گئی۔

فواد چوہدری کی بچیوں کے ہاتھ پر سینٹرل جیل کی مہر دیکھی جاسکتی ہیں، ایک تصویر میں فواد چوہدری کی اہلیہ اور بیٹیوں کی ہاتھوں کی تصویر بھی دیکھی جاسکتی ہیں جن پر مہر لگی ہوئی ہے۔

بعد ازاں حبا بخاری نے اپنی بچیوں کے ہمراہ فواد چوہدری سے ملاقات کی۔

یہ بھی پڑھیں: ہم لڑیں گے اور فواد چوہدری کو رہا کروا کر رہیں گے، اہلیہ حبا فواد

واضح رہے کہ فواد چوہدری گزشتہ روز سے جوڈیشل ریمانڈ پراڈیالہ جیل میں ہیں، ان پر توہین الیکشن کمیشن کا الزام ہے۔

یاد رہے کہ عدالت نے پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کا مزید جسمانی ریمانڈ دینے کی پولیس کی استدعا مسترد کرکے انہیں جوڈیشل ریمانڈپر جیل بھیجنے کا حکم دے رکھا ہے۔

اس سے قبل فواد چوہدری کی اہلیہ حبا فواد کا کہنا تھا کہ ہم لڑیں گے اور فواد چوہدری کو رہا کروا کر رہیں گے۔

انہوں نے اسلام آباد سیشن کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ فواد چوہدری کی ضمانت میں تاخیری حرنے استعمال کئے جارہے ہیں، ایک پارلیمنٹرین اور پاکستانی شہری کو اس کے حقوق نہیں دیئے جارہے۔

Comments

- Advertisement -