منگل, جنوری 7, 2025
اشتہار

اڈیالہ جیل میں قیدی سے مبینہ اجتماعی زیادتی، مقدمہ درج

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: سینٹرل جیل اڈیالہ میں قیدی سے مبینہ اجتماعی جنسی زیادتی کا واقعہ پیش آیا جس کا مقدمہ تھانہ صدر بیرونی میں درج کر لیا گیا۔

متاثرہ قیدی کی شناخت ریحان خان کے نام سے ہوئی جس کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا۔ قیدی سے اجتماعی زیادتی کا واقعہ 18 مئی کی رات 11 بجے پیش آیا تھا۔

ایف آئی آر کے مطابق سینٹرل جیل میں قید ذاکر اللہ اور سائل نے مل کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل کو آگاہ کیا تو اگلی صبح سپرنٹنڈنٹ کے سامنے پیش کرنے کا کہا، اگلی صبح عدالت پیشی پر چلا گیا جہاں سے سزا پوری ہونے پر مجھے رہا کر دیا گیا۔

- Advertisement -

اس سے قبل جنوری میں اڈیالہ جیل میں قیدی کو مبینہ جنسی زیادتی کے بعد قتل کیا گیا تھا جس کا مقدمہ 4 ملزمان کے خلاف درج کیا گیا تھا۔ اڈیالہ جیل کے ایڈز وارڈ میں حوالاتی کو قتل کیا گیا تھا، 4 ملزمان نے ملزم سبیل کے گلے میں پھندا ڈال کر جان لی تھی۔

جیل انتظامیہ نے بتایا تھا کہ جنسی زیادتی کا شبہ ہے پوسٹ مارٹم کے بعد صورتحال واضح ہو جائے گی۔ انتظامیہ نے بتایا تھا کہ واقعہ یکم اور 2 دسمبر کی درمیانی رات اڈیالہ جیل کے ایڈز وارڈ میں پیش آیا، مقتول اور ملزمان ایڈز کے مریض ہیں اور ایڈز وارڈ میں بند تھے۔

ڈی آئی جی جیل راولپنڈی ریجن رانا رؤف نے اڈیالہ جیل میں قیدی کے قتل پر نوٹس لیتے ہوئے اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ، نائٹ افسر، نائٹ پیٹرولنگ افسر اور وارڈ انچارج کو معطل کر دیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں