منگل, اکتوبر 22, 2024
اشتہار

ن لیگ کے منحرف رکن اسمبلی عادل بازئی الیکشن کمیشن طلب

اشتہار

حیرت انگیز

الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ ن کے منحرف رکن قومی اسمبلی عادل بازئی کو طلب کرلیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ ن کے منحرف ایم این اے عادل بازئی کونوٹس جاری کرکے 23 اکتوبر کو طلب کرلیا۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے ایم این اے عادل بازئی کو ڈی سیٹ کرنے کا ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھیجا تھا۔

- Advertisement -

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے سیکرٹری الیکشن کمیشن کو بھیجے گئے مراسلے میں کہا گیا تھا این اے دوسو باسٹھ  سےعادل بازئی نے مسلم لیگ ن کی پارٹی پالیسی سے انحراف کیا۔

آرٹیکل تریسٹھ اے کےمطابق این اے دوسوباسٹھ کی نشست خالی قراردی جائے، مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف نے ریفرنس اسپیکرقومی اسمبلی کو بھیجا تھا۔

مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف  نے عادل بازئی کے خلاف ریفرنس دائر کر کے اسپیکر کو بھجوایا، عادل بازئی پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے۔ خط میں  آرٹیکل 63اے کا حوالہ دیتے ہوئے ڈی فیکشن کلاز کے تحت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ مسلم لیگ ن کے عادل خان بازئی این اے 262سے مسلم لیگ ن کے رکن ہیں اور کل ایوان سے غیر حاضر تھے اور ووٹ بھی نہیں دیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں