پیر, دسمبر 23, 2024
اشتہار

عادل درانی جیل سے رہا ہوتے ہی راکھی ساونت پر برس پڑے

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی ماڈل و اداکارہ راکھی ساونت کے سابق شوہر عادل درانی جیل سے رہا ہوتے ہی سابقہ اہلیہ پر برس پڑے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی اداکارہ راکھی ساونت کے سابق شوہر عادل درانی نے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ راکھی نے لوگوں کے ساتھ مل کر میرے ساتھ جعل سازی کی، اس سے شادی کرنا میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی تھی۔

عادل خان درانی سے راکھی سے دوبارہ ملنے کا سوال پوچھا گیا جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میرے ساتھ بہت غلط ہوا ہے، پریس کانفرنس میں سب کچھ بتاؤں گا اور پوری کہانی واضح کردوں گا۔

- Advertisement -

عادل خان درانی نے یہ بھی کہا کہ راکھی نے اور اس کے بہت سے لوگوں نے میرے ساتھ جعلسازی کی ہے۔

عادل خان کا کہنا تھا کہ راکھی کو کروڑوں مجھے دینا ہیں سب کچھ پریس کانفرنس کے دوران بتاؤں گا۔

یاد رہے کہ چند ماہ قبل راکھی نے عادل درانی کے ساتھ نکاح کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے اپنی شادی کا اعلان کیا تھا، ساتھ ہی راکھی کی جانب سے کلمہ پڑھ کر مسلمان ہونے کی ویڈیوبھی شیئر کی گئی تھی۔

اس کے بعد والدہ کے انتقال پر راکھی جم کے باہر صحافیوں سے گفتگو کے دوران شوہر عادل کے کسی اور لڑکی سے تعلق کا انکشاف کرتے ہوئے روپڑی تھیں جب کہ بعد ازاں راکھی نے عادل سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔

راکھی نے عادل پر الزام لگایا تھا کہ عادل بتائے بغیر مجھ پر حملہ کرکے فلیٹ سے پیسے اور زیورات لے گیا جس کے بعد پولیس نے فروری میں ایف آئی آر درج کرکے کو عادل کو گرفتار کیا تھا تاہم اب عادل کو رہا کردیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں