جمعہ, فروری 7, 2025
اشتہار

‘ٹرمپ اپنے دوستوں کا بھی دوست نہیں’

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : ماہربین الاقوامی امور ڈاکٹر عادل نجم کا کہنا ہے کہ ٹرمپ اپنے دوستوں کا بھی دوست نہیں، ان کا مقصد امریکی حکومت کو تباہ کرنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ماہربین الاقوامی امور ڈاکٹرعادل نجم نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ سے پاکستانیوں نے خود ہی امیدیں لگالی تھیں لیکن اب پاکستانیوں کو ٹرمپ سے امیدیں ختم کر کے آگے بڑھنا چاہیئے۔

ڈاکٹر عادل کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کسی کےدوست نہیں ہوسکتے، ان کاایک ہی مقصدہےکہ امریکی حکومت کوتباہ کرے۔

ماہر بین الاقوامی امور نے بتایا کہ ٹرمپ کی نیتن یاہو کے بعد اگلی ملاقات مودی سے ہوگی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹرمپ کے بارے میں کہا جاتا تھا کہ سعودی شہزادےان کے دوست ہیں لیکن ٹرمپ کےغزہ سےمتعلق بیان نےسعودی عرب کوغصہ دلادیا ہے اور سعودی عرب کو غصے میں رات4 بجے ردعمل دینا پڑا۔

ڈاکٹر عادل نے کہا کہ عام طور پر کہا جاتا ہے کہ ہم لوگوں کی بھیڑ میں ہیں اور ہم پر نظر پڑ جائے، اس وقت کوشش کرنی چاہیے کہ ٹرمپ کی ہم پرنظرنہ پڑے، پاکستان کو امریکا سے متعلق اس وقت پھونک پھونک کرقدم رکھنا چاہیے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں