جمعرات, ستمبر 19, 2024
اشتہار

ادیتی راؤ حیدری اور سدھارتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئے، تصاویر وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ادیتی راؤ حیدری اپنے دیرینہ دوست و اداکار سدھارتھ کے ساتھ واناپارتھی کے 400 سال پرانے مندر میں شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔

بالی ووڈ معروف اداکارہ ادیتی راؤ حیدری اور سدھارتھ نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک مشترکہ پوسٹ شیئر کی ہے جس میں دونوں ایک مندر میں شادی کی رسمیں کرتے نظر آرہے ہیں۔

جوڑے کی تصاویر دیکھ کر مداح حیران رہ گئے، شیئر کی جانے والی تصاویر سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ دونوں نے اپنے اہلخانہ اور قریبی رشتہ داروں کی موجودگی میں شادی کی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Aditi Rao Hydari (@aditiraohydari)

- Advertisement -

 تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ادیتی نے شادی پر ایک سنہرے رنگ کی ساڑھی چنی پہنی ہیں، دوسری طرف سدھارتھ نے سفید رنگ کا کُرتا پہنا ہوا تھا جس کے ساتھ میچنگ دھوتی تھی۔

ادیتی اور سدھارتھ کی شادی ساؤتھ انڈین روایات کے مطابق ہوئیں اور ادیتی نے اسی لیے ساڑھی زیب تن کی، جوڑےنے اپنی مشترکہ پوسٹ میں ایک دوسرے سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ تم میرا سورج، میرا چاند اور میرے تمام ستارے ہو، مسٹر اینڈ مسز ادو، سدھو۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Aditi Rao Hydari (@aditiraohydari)

واضح رہے کہ ادیتی اور سدھارتھ نے تمل- تیلگو فلم ’مہا سمندرم‘ (2021) میں کام کرنے کے بعد ایک دوسرے کو پسند کرنے لگے تھے، دونوں نے اپنے تعلقات کو کچھ دیر کے لیے نجی رکھا۔ تاہم جوڑے کو اکثر فلمی پریمیئرز، ایوارڈ شوز اور پرائیویٹ اجتماعات میں ایک ساتھ دیکھا جاتا رہا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق دونوں اداکاروں کی یہ دوسری شادی ہے، ادیتی راؤحیدری کی پہلی شادی اداکار ستیہ دیپ مشرا کے ساتھ ہوئی تھی لیکن بعد میں دونوں کے درمیان طلاق ہوگئی تھی۔

جبکہ اداکار سدھارتھ نے 2003 میں میگھنا نارائن سے پہلی شادی کی تھی ان کی شادی بھی زیادہ نہیں چل سکی اور 2007 میں دونوں کر درمیان علیحدگی ہوگئی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں