بالی ووڈ کی پسندیدہ جوڑیوں میں سے ایک ادیتی راؤ حیدری اور سدھارتھ نے راجھستانی انداز سے شادی میں مداحوں کو بھی شامل کرلیا۔
بالی وڈ کی پسندیدہ جوڑیوں میں سے ایک ادیتی راؤ حیدری اور سدھارتھ نے تلنگانہ کے قدیم مندر میں روایتی جنوبی ہندوستانی انداز میں خاموشی سے شادی کی۔
View this post on Instagram
شادی کے دو ماہ بعد ادیتی راؤ حیدری اور سدھارتھ نے دوبارہ راجستھان کے عالیہ فورٹ بشنگڑھ میں سادگی سے شادی کی جس کی تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کی ہے۔
View this post on Instagram
نوبیاہتا جوڑے نے اپنے خاص دن کی دلکش تصویریں شیئر کیں، جس میں ان کے گہرے تعلق اور شاندار لباس کو دیکھا جاسکتا ہے، ادیتی نے روایتی سرخ لہنگا چولی زیب تن کیا جبکہ سدھارتھ نے آف وائٹ کرتا پاجامہ کے ساتھ شال اوڑھ کر اس دن کو خاص بنایا۔
تصاویر شیئر کرتے ہوئے ادیتی نے کیپشن میں رومانوی جملہ بھی لکھا کہ ’زندگی میں سب سے بہترین چیز ایک دوسرے کو تھامے رکھنا ہے‘۔
واضح رہے کہ اداکارہ ادیتی راؤ حیدری کی پہلی شادی 2007 میں اداکار ستیا دیپ مشرا سے ہوئی تھی، تاہم جوڑے نے 2013 میں شادی کے 4 سال بعد علیحدگی اختیار کر لی۔
بعدازاں پہلی ناکام شادی کے بعد ادیتی نے سال 2021 میں تیلگو فلم ’ماہا سمودرم‘ میں پہلی مرتبہ اسکرین شیئر کرنے والے ساتھی اداکار سدھارتھ سے رواں برس ماہ ستمبر میں خاموشی سے شادی کرلی۔