اتوار, جون 30, 2024
اشتہار

ہیرا منڈی کی اداکارہ کا ہیتھرو ایئرپورٹ پر قیمتی سامان سے بھرا بیگ گم ہوگیا

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: ویب سریز ’ہیرا منڈی‘ میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی نامور اسٹار کا لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ پر قیمتی سامان سے بھرا بیگ گم ہوگیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ادیتی راؤ حیدری ہیتھرو ایئرپورٹ پر سامان گم ہونے کی وجہ سے تقریباً 15 گھنٹے تک پھنسی رہیں۔ انہوں نے اس متعلق اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے مداحوں کو آگاہ کیا۔

ادیتی راؤ حیدری کے مطابق جب انہوں نے قیمتی سامان گم ہونے جانے کے بارے میں ایئرپورٹ انتظامیہ سے رابطہ کیا تو انہوں نے ادکارہ کی مدد کرنے سے صاف انکار کر دیا اور ایئر لائن ے رابطہ کرنے کو کہا۔

- Advertisement -

بالی وڈ اداکارہ نے ہیتھرو ایئرپورٹ پر پیش آئے تجربے کو زندگی کا سب سے خراب تجربہ قرار دیا۔

رپورٹس کے مطابق ادیتی راؤ حیدری نے 15 گھنٹے ایئرپورٹ پر گزارے جبکہ 32 گھنٹے بعد انہیں قیمتی سامان سے بھرا بیگ واپس ملا۔

ادیتی راؤ حیدری ادیتی راؤ حیدری

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں