ممبئی: سیریل اپولینا سے شہرت پانے والی بھارتی اداکارہ ادیتی شرما کی شوہر ابھینیت کوشک کے ساتھ خفیہ شادی خطرے میں پڑ گئی۔
انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ابھینیت کوشک نے اپنے وکیل راکیش شیٹی کے دیے گئے ایک انٹرویو میں شادی اور علیحدگی کا سبب بننے والے واقعات کے بارے میں کھل کر بات کی۔
ابھینیت کوشک نے بتایا کہ ادیتی شرما ایک سال سے ان پر شادی کیلیے دباؤ ڈال رہی تھیں جس پر انہیں بالآخر راضی ہونا پڑا، دونوں نے پچھلے سال نومبر میں خفیہ طور پر شادی کر لی۔
وہ پچھلے چھ ماہ سے 5BHK اپارٹمنٹ میں ایک ساتھ رہ رہے تھے اور پھر جوڑے میں مسائل پیدا ہونا شروع ہوئے۔ ابھینیت کوشک کے مطابق ادیتی شرما نے شادی کو خفیہ رکھنے پر اصرار کیا کیونکہ ان کا خیال تھا کہ ان کا فلمی کیریئر متاثر ہوگا۔
صورتحال اُس وقت بگڑ گئی جب ابھینیت کوشک نے ادیتی شرما کو اپولینا میں ساتھی اداکار سمرتھیا گپتا کے ساتھ تعلقات میں ملوث پایا۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ شو کی پروڈیوسر کرشمہ بھی اس صورتحال سے واقف تھیں جس کی وجہ سے ہم میں شدید جھگڑا ہوا۔ جب ابھینیت کوشک نے ادیتی شرما سے افیئر کے بارے میں بات کی تو اداکارہ نے اپنی شادی کو مذاق قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا۔
ابھینیت کے وکیل نے انکشاف کیا کہ ادیتی شرما کے خاندان نے طلاق کے تصفیے کیلیے 25 لاکھ روپے کا مطالبہ کیا۔ صورتحال اس وقت بڑھ گئی جب ادیتی شرما کے والد نے مبینہ طور پر ابھینیت کو تھپڑ مارا اور جھگڑے کے دوران اداکارہ زخمی ہوگئیں۔