جمعرات, فروری 13, 2025
اشتہار

مشہور بھارتی اداکار آدتیہ سنگھ راجپوت پُراسرار مردہ پائے گئے

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بھارتی فلم اور ٹی وی انڈسٹری کے مشہور اداکار آدتیہ سنگھ راجپوت کی پراسرار طور پر مردہ پائے گئے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکار آدتیہ سنگھ راجپوت ممبئی کے اندھیری میں واقع اپنے گھر کے باتھ روم میں پراسرار طور پر مردہ حالت میں پائے گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق آدتیہ کے دوست اور چوکیدار نے انہیں باتھ روم سے نکال کر فوری طور پر اسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا، یہ خبریں زیر گردش ہیں کہ ان کی موت منشیات کی زیادتی کے باعث ہوئی ہے تاہم اس کی تصدیق نہیں ہوسکی۔

اداکار کی انسٹاگرام اسٹوری سے پتہ چلتا ہے کہ وہ کل رات دوستوں کے ساتھ پارٹی میں موجود تھے، اداکار کے قریبی دوست نے بتایا کہ نشے کی زیادتی کے باعث ہوسکتا ہے کہ وہ باتھ روم کی دیوار سے ٹکرانے کے بعد گرگئے ہوں۔

اداکار آدتیہ سنگھ راجپوت نے اپنے کیریئر کا آغاز بطور ماڈل کیا، ‘کرانتی ویر’ اور ‘میں نے گاندھی کو نہیں مارا’ جیسی فلموں میں بھی کام کیا، مگر وہ وہ ٹی وی شو اسپلٹس ولا سے مقبول ہوئے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں