جمعرات, مارچ 27, 2025
اشتہار

‘پاک بحریہ کا شمار دنیا کی بہترین بحری افواج میں ہوتا ہے’

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سبکدوش نیول چیف  ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ کا شمار دنیا کی بہترین بحری افواج میں ہوتا ہے، مستقبل کےچیلنجزکو سامنے رکھتے ہوئے استعداد کار میں اضافہ ناگزیر ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی این ایس ظفر اسلام آباد میں پاک بحریہ میں تبدیلی کمان کی پُروقار تقریب ہوئی، سبکدوش نیول چیف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے تقریب سے الوداعی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سیلاب سے پاکستان کی معیشت کو بہت نقصان پہنچا، کورونا وبا کے دوران پوری دنیاکی معیشت کوبحران کا سامنارہا۔

ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کا کہنا تھا کہ پاک بحریہ پیشہ ورانہ اور بھرپور صلاحیتوں کی حامل ہے، پاک بحریہ کا شمار دنیا کی بہترین بحری افواج میں ہوتا ہے۔

سبکدوش نیول چیف نے کہا کہ مستقبل میں مصنوعی ذہانت کاانسانی زندگی میں بہت عمل دخل ہوگا، مستقبل کے چیلنجز کو سامنے رکھتے ہوئے استعداد کارمیں اضافہ ناگزیر ہے، پاکستان مشترکہ کوششوں اور تعاون پر یقین رکھتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاک بحریہ نے مختلف ممالک میں سیلاب کےدوران خدمات انجام دیں اور پاکستان میں بھی سیلاب کی صورتحال میں پاک بحریہ کاکردارکلیدی رہا۔

ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے نئے چیف ایڈمرل نوید اشرف کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ نئے سربراہ پاک بحریہ کی صلاحیتوں میں اضافےکیلئے کوشاں رہیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں