اشتہار

ایڈمرل ظفرمحمودعباسی نے پاک بحریہ کی کمان سنبھال لی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل ظفرمحمودعباسی نے پاک بحریہ کی کمان سنبھال لی، کمان تبدیلی کی تقریب نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق نیول ہیڈ کوارٹرزاسلام آباد میں ںیول چیف کی کمان کی تبدیلی کی پروقارتقریب ہوئی جس میں پاک بحریہ کے سربراہ کے عہدے سے سبکدوش ہونے والے ایڈمرل محمد ایڈمرل ذکا اللہ کو نئے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی کو کمان سونپی۔

ایڈمرل ظفرمحمود عباسی عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد پاک بحریہ کے21 ویں نیول چیف مقرر ہوگئے۔

پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفرمحمودعباسی نے1981 میں نیول آپریشن برانچ میں کمیشن حاصل کیا،انہیں کمانڈ اینڈ اسٹاف کے مختلف عہدوں کا وسیع تجربہ ہے۔

- Advertisement -

ایڈمرل ظفر محمود عباسی کثیرالملکی ٹاسک فورس 150 کی کمانڈ بھی کرچکے ہیں اورانہیں خدمات کے اعتراف میں ہلال امتیاز ملٹری سے نوازا گیا تھا۔

پاک بحریہ کے سبکدوش سربراہ ایڈمرل ریٹائرڈ نے کمان کی تبدیلی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اللہ کا ہم پراحسان ہے، اللہ کا شکر ہےاس نے مجھے پاک بحریہ کی کمان عطا فرمائی۔

انہوں نے ایڈمرل ظفرمحمودعباسی کو سربراہ پاک بحریہ بننے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ میرے لیےقابل فخر ہے کہ پاک بحریہ کی با صلاحیت افسران اورجوانوں کی قیادت کی۔

ایڈمرل ریٹائرڈ ذکااللہ نے کہا کہ فرائض کی ادائیگی میں افسران وجوانوں کی مدد کاشکرگزارہوں، انہوں نے کہا کہ پاک بحریہ اس وقت دنیا کی بہترین بحری افواج میں شامل ہے۔

ایڈمرل (ر) ذکااللہ نے کہا کہ جدید جہازوں کےحصول کے لیے چین سے معاہد ہ طے پا گیا ہے جبکہ ہالینڈ سےبھی بحری ضروریات کے لیے2 جہازوں کا معاہدہ ہوا ہے ایک پاکستان میں دوسراہالینڈ میں تیارہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اے ٹی آرطیاروں میں جدت کا کام بھی جاری ہے، سمندرسے سمندرمیں مارکرنے والامیزائل حربہ بھی تیارہے۔

ایڈمرل ریٹائرڈ ذکااللہ نے کہا کہ اپنے دفاع کی بھرپورصلاحیت رکھتےہیں، خطرات سےنمٹنےکے لیے ہمیں ہروقت تیاررہنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپریشنل تیاری اللہ کی مدد اورافسران اورجوانوں کے بغیرممکن نہیں تھی۔

انہوں نے کہا کہ میری زندگی کاحاصل ہے یہ شاندارسروس ہے، فرائض کی ادائیگی میں حکومت پاکستان اورمسلح افواج کا شکرگزارہوں۔

واضح رہے کہ ایڈمرل (ر) ذکااللہ نے کہا کہ خوشی ہے کہ پاک بحریہ کی کمانڈ ایک قابل افسرکوسونپ رہا ہوں، اللہ آپ سب کو کامیابیوں سے ہمکنارکرے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں