پیر, مارچ 17, 2025
اشتہار

ایڈمرل ذکا اللہ کی چیئرمیں جوائنٹ چیفس سے الوداعی ملاقات

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد ذکا ءاللہ نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات سے جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹرز، راولپنڈی میں الوداعی ملاقات کی۔

تفصیلات کے اس ملاقات کے دوران جنرل زبیر محمود حیات نے ایڈمرل محمد ذکاءاللہ کی بحیثیت سربراہ پاک بحریہ غیر معمولی خدمات کو سراہا ۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے ایڈمرل ذکاءاللہ کی اپنی کمانڈ کے دوران، پاک بحریہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافے ، مسلح افواج کے درمیان تعاون اور پاک بحریہ کو ایک مضبوط فورس بنانے کے سلسلے میں کی جانے والی کوششوں کی تعریف کی۔

ایڈمرل ذکا ءاللہ نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا اظہارِ تشکر اور نیک خواہشات کے لئے شکریہ ادا کیا۔

وائس ایڈمرل ظفر محمود عباسی

ذکا اللہ کی جگہ وائس ایڈمرل ظفر محمود عباسی 7اکتوبر2017کو سنبھالیں گے‘ تبدیلی کمانڈ کی تقریب پی این ایس ظفر اسلام آباد میں منعقد ہو گی۔

خیال رہے کہ پاک بحریہ کے نئے سربراہ کیلئے وائس ایڈمرل ظفرمحمودعباسی، وائس ایڈمرل عارف اللہ حسینی، وائس ایڈمرل شاہ سہیل مسعود اور وائس ایڈمرل وسیم اکرم کے نام وزیراعظم کو ارسال کئے گئے تھے۔

وائس ایڈمرل ظفرمحمودعباسی سنیارٹی فہرست میں پہلے نمبر پر تھے، وہ وقت چیف آف سٹاف کے عہدے پر موجود ہیں جبکہ وہ کمانڈنٹ پاکستان نیول اکیڈمی، کمانڈر سرفیس شپس اور ڈی جی پاکستان میری ٹائم سِکیورٹی ایجنسی بھی تعینات رہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں