اسلام آباد : چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل ذکاء اللہ کا کہنا ہے کہ امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے، ہر مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دیں گے۔
ترجمان پاکستان نیوی کے مطابق پاک نیوی کے سربراہ ایڈمرل ذکاء اللہ نے کھلے سمندر میں پاک چائنا مشترکہ مشقوں کا معائنہ کیا اور مشترکہ فوجی مشقوں میں دونوں ممالک کے دستوں کی مہارت اور کارکردگی پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاک چین دوستی کسی قسم کے شہ و شبے سے بالا تر ہے۔
اسی سے متعلق : پاک چائنا بحری مشقوں کا آغاز انیس نومبر سے ہوگا
انہوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری سے دونوں ممالک میں خوشحالی کا دور آئے گا اور کئی ہزار پاکستانیوں کو روزگار میئسر آ سکے گامشقوں سے پاک چائنہ بحریہ اشتراک کو فروغ ملے گا۔۔ پاکستان اور چین کے مابین مستحکم اور تاریخی تعلقات ہیں۔ ہر مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دیں گے۔
واضح رہے پاک چین بحری مشقوں کا آغاز 19 نومبر کو ہوا تھا دو مرحلوں میں طے ہونے والی ان مشقوں میں شرکت کے لیے چین کے دو بحری جہاز 17 نومبر کو کراچی پہنچے تھے جنہوں آج کھلے سمندر میں کی جانے والی مشقوں میں حصہ لیا۔
اس موقع پر نیول چیف نے چینی جہاز کے افسروں سے ملاقات کی اور پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال بھی کیا۔