کراچی: سربراہ پاک بحریہ کوامریکی چیف آف نیول آپریشنزنے’’یو ایس لیژن آف میرٹ‘‘ کااعزاز تفویض کیا، ایڈمرل محمد ذکا اللہ نے یو ایس فورسز فلیٹ کمانڈ ہیڈ کواٹرز ورجینا کا بھی دورہ کیا.
ترجمان کے پاک بحریہ مطابق چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل محمد ذکا اللہ کو یو ایس چیف آف نیول آپریشنز ایڈمرل جان رچرڈسن نے’’یو ایس لیژن آف میرٹ‘‘ اعزاز تفویض کیا، امریکی اعزاز تفویض کرنے کی تقریب یوایس نیو ی یارڈ امریکا میں منعقد ہوئی ہے، اس موقع پاکستان نیول چیف کی امریکی بحریہ کےاعلیٰ حکام سے ملاقاتیں ہوئیں.
سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل محمد ذکا اللہ نے یو ایس فورسز فلیٹ کمانڈ ہیڈ کواٹرز ورجینا کا بھی دورہ کیا، پاکستان نیول چیف کو یو ایس فورسز کمانڈ کے معتلق بریف کیا گیا.
واضح رہے ماضی میں سابق چیف آف آرمی اسٹاف راحیل شریف کو بھی متعدد بار مختلف ممالک نے اپمنے اعلیٰ فوجی اعزازات سے نوازا گیا تھا، سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو برازیل کے اعلی ترین ایوارڈ آرڈر آف میرٹ سے نوازا گیا تھا.
پاک بحریہ کی امن مشقیں 2017
ملکی تاریخ کی سب سے بڑی پاک بحریہ کی مشترکہ امن مشقوں کا آغاز ہو گیا ، جس میں شرکت کے لیئے روس، امریکہ سمیت چھتیس ممالک کے جہاز کراچی بندرگاہ آئے تھے، اس موقع پر چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل ذکا اللہ نے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان نیوی نے ہمیشہ باہمی تعاون کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا.