جمعہ, مئی 10, 2024
اشتہار

کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کےسرپرست اعلیٰ عارف اللہ حسینی انتقال کرگئے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلیٰ عارف اللہ حسینی کرونا کے باعث انتقال کرگئے۔

تفصیلات کے مطابق عارف اللہ حسینی کورنا کے باعث پی این ایس شفا میں زیر علاج تھے، جہاں وہ آج خالق حقیقی سے جاملے۔

سید عارف اللہ حسینی نے 1981ء میں پاک بحریہ میں بطور سب لیفٹیننٹ کمیشن حاصل کیا اور چین، امریکہ اور برطانیہ سے تکنیکی تربیت حاصل کی، وہ کمانڈر کراچی کوسٹ بھی رہ چکے ہیں۔

- Advertisement -

پاک نیوی میں اعلیٰ کارکردگی کی بنیاد پر انہیں ہلال امتیاز ملٹری اور تمغہ بسالت کا ایوارڈ بھی عطا کیا گیا تھا۔

مرحوم نے دو ہزار سترہ میں ذاتی وجوہات کی بنا پر بحیثیت وائس ایڈمرل پاک بحریہ سے ریٹائرمنٹ لی تھی جس کے بعد وہ کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے سرپرست کے طور پر اپنی خدمات سرانجام دے رہے تھے۔

واضح رہے کہ ستائیس نومبر کو لاہور: پاکستان کی ہاکی ٹیم کے سابق کھلاڑی ثنا اللہ کرونا سے انتقال کرگئے جبکہ سابق اولمپئن اختر رسول کو کوویڈ 19 کی تشخیص ہوئی تھی، جس کے بعد انہیں لاہور کے مقامی اسپتال میں داخل کرادیا گیا تھا۔ڈاکٹرز کے مطابق ثناء اللہ کرونا کا شکار ہوئے تھے جس کی بعد اُن کی طبیعت مسلسل بگڑتی رہی اور پھر انہیں انتہائی نگہداشت وارڈ شفٹ کیا گیا جہاں انہوں نے اپنی آخری سانسیں لیں۔

ثنااللہ مرحوم لیفٹ آؤٹ کی پوزیشن پر کھیلتے تھے، وہ1979 میں فرانس میں کھیلے والے پہلے عالمی جونیئر کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے فاتح پاکستان ٹیم میں شامل تھے۔

انہوں نے عالمی جونیئر کپ کا پہلا گول کرنے کا بھی اعزاز حاصل کیا جبکہ مختلف عالمی مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی بھی کی،وہ 1984 میں لاس اینجلس اولمپکس سے قبل یورپ کا دورہ کرنے والی پاکستان ہاکی ٹیم کا حصہ بھی رہ چکے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں