اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

‘تسلیم کرتا ہوں! عوام مشکل سے دوچار ہے لیکن ہم مہنگائی کنٹرول کرلیں ‌گے’

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا ہے کہ مشکل وقت میں سروے کیا گیا ہے ماضی میں بھی منہگائی ہوتی تھی انشاللہ ہم مہنگائی کنٹرول کرلیں گے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار نے ان خیالات کا اظہار اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں کیا، انہوں نے اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ فروری میں بھی اپوزیشن جماعتیں جلسہ جلسہ کھیل رہی ہوں گی۔

عثمان ڈار نے کہا کہ سب مانتے ہیں کہ مہنگائی ہے اور وزیر اعظم عمران خان بھی کہہ چکے ہیں لیکن ہم مہنگائی پر کنٹرول کرلیں گے۔

انہوں نے پروگرام کے دوران تسلیم کیا کہ پاکستانی عوام مشکل وقت سے گزر رہی ہے لیکن آئندہ سال ہم مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ اشیائے خوردونوش سے متعلق مانتے ہیں کہ فیصلہ سازی میں کمزوریاں تھیں۔

ان کا کہنا تھا کہ چینی ایک خاص گروہ کے کنٹرول میں تھی جس کو توڑا ہے، سمت درست ہے انشاللہ مسائل سے نکل آئیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں