اتوار, مارچ 9, 2025
اشتہار

’ہانیہ عامر نے پوڈکاسٹ کیلئے 20 لاکھ روپے کا مطالبہ کیا‘

اشتہار

حیرت انگیز

معروف میزبان و پوڈ کاسٹر عدنان فیصل نے دعویٰ کیا ہے کہ ہانیہ عامر نے پوڈکاسٹ کیلئے 20 لاکھ روپے کا مطالبہ کیا تھا۔

ہانیہ عامر پاکستان شوبز انڈسٹری کی سپر اسٹار ہیں، اداکارہ کا نہ صرف پاکستان بلکہ ہندوستان میں بھی ایک بڑا نام ہے، انہوں نے کئی سپر ہٹ ڈراموں میں کام کیا تاہم ان کا حال ہی میں ختم ہونے والا ڈرامہ ’ کبھی میں کبھی تم‘ سے مزید شہرت حاصل کی۔

حال ہی میں پاکستان کے معروف میزبان و پوڈ کاسٹر عدنان فیصل نے متھیرا کے شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے ہانیہ عامر کی جانب سے انٹرویو کے لیے وصول کیے جانے والے معاوضے سے متعلق انکشاف کیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Adnan Faisal (@adnanfaysal)

عدنان فیصل نے دعویٰ کیا کہ میں نے آج تک کم از کم 400 سے 500 پوڈ کاسٹ ریکارڈ کی ہیں، لیکن میں نے آج تک کسی فنکار کو کوئی معاوضہ نہیں دیا۔

"لیکن حال ہی میں، میں نے ہانیہ عامر کو پوڈکاسٹ میں انٹرویو کے لیے دعوت دی تھی، تو ہانیہ عامر کی طرف سے انٹرویو کے لیے 2 ملین روپے کا مطالبہ کیا گیا تھا”

عدنان فیصل نے کہا کہ یہ معاوضہ بہت زیادہ نہیں ہے کیوں کہ ہانیہ ایک اسٹار ہے لیکن ہم نے سوچا اگر ہم نے باقی لوگوں کو پیسے نہیں دیئے تو ہم ہانیہ کو بھی یہ رقم ادا نہیں کرسکتے، ہماری انڈسٹری میں سب فنکار برابر ہیں، کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں