کراچی: پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار عدنان صدیقی نے سچائی کی زبردست انداز سے تعریف بیان کردی۔
بین الاقوامی شہرت یافتہ اداکار عدنان صدیقی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ اور فوٹو ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی جس کے ساتھ انہوں نے فکر انگیز پیغام بھی لکھا۔
عدنان صدیقی نے تصویر میں کرتا پاجامہ زیب تن کیے کھڑے ہیں۔ انہوں نے ساتھ میں لکھا کہ ’سچائی ہی واحد حقیقت ہے، باقی سب کچھ اس کی تشریح اور وضاحت ہے‘۔
View this post on Instagram
اداکار کی اس پوسٹ کو صارفین نے بہت پسند کیا اور عدنان صدیقی کے الفاظ سے اتفاق کیا۔
دو روز قبل عدنان صدیقی نے اپنے انسٹاگرام پر ترک ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی کی ٹیم، اداکار عل جل اور ترک وزیر خارجہ سے ملاقات کی تصاویر بھی شیئر کیں جس میں اُن کے ساتھ ہمایوں سعید موجود ہیں۔
View this post on Instagram
یاد رہے کہ گزشتہ برس اکتوبر میں عدنان صدیقی نے ترکی کا دورہ کیا تھا، انہوں نے خلافت عثمانیہ کے بانی اور نامور مجاہد اطغرل غازی کے مزار پر حاضری بھی دی تھی۔
View this post on Instagram