ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

’میرا انسٹا تو ابھی نندن بن گیا‘

اشتہار

حیرت انگیز

بوکھلاہٹ کی شکار بھارتی حکومت نے پاکستانی نیوز اور ڈراما ٹی وی چینلز کے یوٹیوب چینلز بلاک کرنے کے بعد سے متعدد شوبز شخصیات کے انسٹاگرام اکاؤنٹ بھی بلاک کردیے۔

رپورٹ کے مطابق بھارتی حکومت نے متعدد اداکاروں، گلوکاروں اور فنکاروں کے انسٹاگرام اکاؤنٹس کو ملک بھر میں بلاک کردیا ہے۔

پاکستانی شوبز شخصیات کے انسٹاگرام اکاؤنٹس تک جیسے ہی کوئی صارف رسائی کرنے کی کوشش کرتا ہے تو اسے انسٹاگرام کی جانب سے ایک پیغام پڑھنے کو ملتا ہے، جس میں بتایا جا رہا ہے کہ مذکورہ اکاؤنٹ بھارت میں دستیاب نہیں۔

پاکستانی شوبز شخصیات کے انسٹاگرام پر میسیج دیا جا رہا ہے کہ مذکورہ اکاؤنٹس کو بھارتی حکومت کی قانونی درخواست پر بلاک کیا گیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Adnan Siddiqui (@adnansid1)

بھارت میں جن پاکستانی اداکاروں کے انسٹاگرام اکاؤنٹس بند کیا گیا ہے، ان میں ماہرہ خان، فواد خان، علی ظفر، اقرا عزیز، ہانیہ عامر، سجل علی، بلال عباس خان اور صبا قمر جیسے اداکار شامل ہیں۔

تاہم اب بھارت میں پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف سینئر اداکار عدنان صدیقی کا اکاؤنٹ بھی بلاک کردیا ہے جس سے متعلق اداکار نے خود انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کی ہے۔

پاکستانی کرکٹرز کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھارت میں بند

اداکار کی جانب سے شیئر کردہ پوسٹ میں لکھا ہے کہ یہ اکاؤنٹ بھارت میں دستیاب نہیں ہے، ساتھ ہی انہوں نے ایک دلچسپ کیپشن بھی لکھا ہے۔

عدنان صدیقی نے کیپشن میں لکھا کہ ‘ میرا انسٹا تو ابھی نندن بن گیا باڈر کراس کرتے ہی پکڑا گیا، لیکن انڈیا یہ بھول گیا، ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے’۔

یاد رہے کہ حال ہی میں بھارتی حکومت نے 22 اپریل کو مقبوضہ جموں و کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں سیاحوں پر ہونے والے حملے کو جواز بنا کر 16 پاکستانی یوٹیوب چینلز بند کردیے تھے

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں